Reg: 12841587     

کشمیر یوتھ پراجیکٹ راچڈیل کو کمیونٹی کی خدمت کرتے ہوئے44 سال مکمل

عارف چودھری

کشمیر یوتھ پراجیکٹ راچڈیل کو کمیونٹی کی خدمت کرتے ھوئے 44 سال مکمل ہونے پر انکے چیف ایگزیکٹو زلف احمد نے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسل کونسلر جینٹ ایمزلی اور پاکستانی کشمیری ایسوسی ایشن راچڈیل کے صدر چودھری اعتزاز عاصم کی خصوصی شرکت کی کشمیری یوتھ پراجیکٹ میں عرصہ دراز سے کام کرنے والے محمد سلیم اور کوثر بی کو خصوصی شیلڈز دی گئیں اس موقع پر کے وائ پی کے چیف ایگزیکٹو زلف احمد نے کہا پچھلے 44 سال میں مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والوں کی بھر پور خدمت کی اس میں کے وائ پی میں کام کرنے والوں بھی برابر کے حصہ دار ہیں کے وائ پی میں بہت سے نوجوان مرد اور خواتین نے مختلف کورسس کرکے اب بہت اچھی جابز کر رھے ہیں ھمارا مقصد کمیونٹی کی خدمت کرنا ھے اور انشااللہ کرتے رہیں گے زولفقار علی نے کہا میں نے چھوٹی عمر میں ھی کے وائ پی میں کام کرنا شروع کیا جب چھوٹا پودا تھا لیکن اب یہ تنا درخت بن گیا ھے 21 سال کی عمر میں سینٹر میں کا کرنے والی مینجر ثمینہ ندیم۔ نے کہا کہ ھم نے بہت محنت سے سینٹر کو یہاں تک لے کر آئے ہیں اب کمیونٹی کے لوگ اس سے فائدہ اٹھا رھے ہیں ممتاز سماجی سیاسی شخصیت اور پاکستانی کشمیری ایسوسی ایشن راچڈیل کے صدر چودھری اعتزاز عاصم نے کے وائ پی کی کمیونٹی کے لئے خدمات سراہا اور کہا کہ اس میں چیف ایگزیکٹو زلف احمد اور انکی ٹیم کی محنت اور لگن شامل ھے محمد طارق اور اعجاز سعید کا کہنا تھا کہ راچڈیل میں رہنے والی مختلف کمیونٹیز کو کے وائ پی۔ سینٹر سے بہت فائدہ ھو رہا ھے اس لئے ھم بھی انکے بھر پور سپورٹ کرتے ہیں پروگرا م میں شریک دوسرے لوگوں نے بھی کے وائ پی کی عوام کے لئے خدمات کو سراہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں کینسر اسپتال بنانے کی منظوری دیدی

Next Post

کونسلر نائلہ شریف کی جانب سے مقامی کمیونٹی کے لیے نادرا سرجری کا انعقاد

Related Posts
Total
0
Share