Reg: 12841587     

کراچی والوں پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا، بجلی 10 روپے تک مہنگی

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

اسلام آباد: کراچی والوں کے لیے بجلی 10 روپے سے زائد مہنگی کر دی گئی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بجلی 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک صارفین سے جون تا ستمبر اضافی وصولیاں کی جائیں گی، کے الیکٹرک صارفین کو جون میں 2 روپے 67 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے جبکہ صارفین کو جولائی میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافی ادائیگی کرنا ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین کو اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے جبکہ ستمبر میں کے الیکٹرک صارفین کو 99 پیسے فی یونٹ اضافی اداکرناہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ کے الیکٹرک نے جولائی 2023 تا مارچ 2024 کے لیے درخواست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہے تو اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں: محمود خان

Next Post

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی چھٹیوں کا اعلان

Related Posts
Total
0
Share