Reg: 12841587     

خیرپور میں پولیس نے ویڈیو لنک کمپلینٹ سیل کا آغاز کردیا

مصباح لطیف(اے-ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سندھ کے سب سے بڑے ضلع خیرپور میں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ویڈیو لنک کمپلینٹ سیل کا آغاز کردیا۔

آٹھ تحصیلوں پر مشتمل سندھ کے سب سے بڑے ضلع خیرپور میں سائلین کو روایتی تھانہ کلچر کی شکایات یا انصاف کے حصول کیلئے اعلیٰ پولیس افسران تک رسائی کے معاملات میں اخراجات کرکے گھنٹوں کی مسافت طے کرنا پڑتی تھی اور بعض اوقات افسر کی دفتر میں عدم موجودگی یا مصروفیت کے باعث مایوسی کا سامنا ہوتا ہے۔

اب دور دراز کے سائلین اپنے متعلقہ تھانے سے بیٹھ کر ایس ایس پی کو ویڈیو لنک کے ذریعے مسائل سے آگاہ کرسکیں گے۔

ایس ایس پی خیرپور  روحل کھوسو کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد بھی یہی تھا کہ لوگوں کو دور دراز کے علاقوں سے آنا بھی نہ پڑے، ان کے اخراجات بھی نہ ہوں اور سفر کی خفگی، اخراجات کے بوجھ اور کبھی کبھار افسران سے ملاقات نہ ہونے سے یہاں آنے والے لوگوں پر جو پولیس کے خلاف منفی تاثر ابھرتا ہے اس منفی نفسیاتی تاثر کو روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے یہ فائدہ ہوگا کہ عام لوگوں کو اعلیٰ پولیس افسران سے ملنے اور اپنی شکایات کرنے کیلئے جو سفر کرنا پڑتا تھا اور سفری اخراجات اٹھانا پڑتے تھے وہ ختم ہو جائیں گے اور ان کا قیمتی وقت بھی بچ جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ایس ایس پی آفس، ہینگورجہ اور گمبٹ تھانوں میں سسٹم انسٹال کر کے شکایت سننے کیلئے مخصوص ایام رکھے گئے ہیں جبکہ جلد دوسرے مرحلے میں فیض گنج اور چونڈکو سمیت دیگر تھانوں میں بھی ویڈیو لنک سسٹم کی انسٹالیشن کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شہباز گل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت آج ہوگی

Next Post

تھل جیپ ریلی ختم ہونے کے بعد پہنچنے والے کمشنر کی خوشامد کیلئے گاڑیوں کو ٹریک پر روانہ کرنے کا ڈرامہ

Related Posts
Total
0
Share