Reg: 12841587     

اداراہ نور السلام انٹرنیشل کے چیچیاں بوگراں سمندری روڈ فیصل آباد میں نئے کیمپس کا افتتاح کر دیا گیا ۔

رپورٹ (بیورو چیف )

افتتاحی تقریب میں ادارہ نور السلام انٹرنیشل کے بانی و سرپرست اعلیٰ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی ، جمعیت اسلامیہ پاکستان کے سربراہ عالمی مفکر اسلام علامہ غلام اکبر ساقی ، علامہ اقبال کمیونٹی سینٹر نیویارک کے چیف کوآرڈینیٹر بابا جی مشتاق احمد کمبوہ، بین المذاہب و بین المسالک کے علمبردار مجلس وحدت المسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی انٹرنیشنل قرآت کونسل کے رکن پیر عاشق علی نعیمی مدنی ، حاجی محمد حنیف مدنی کے علاوہ جید علمائے کرام ، مشائخ عزام ،اہلیان علاقہ اور اداراہ نور السلام فیصل آباد کے روح رواں صاحبزادہ محمد حسیب مدنی نے شرکت کی۔ آقائے کائنات کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت کے پھول صاحبزادہ محمد شعیب مدنی و دیگر نے نچھاور کر کے محفل میں شریک افراد کے روح کو جلا بخشی ۔ ادارہ نور السلام انٹرنیشل کے بانی و سرپرست اعلیٰ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ اہل ایمان کی دعاؤں اور تعاون سے ادارہ نور السلام انٹرنیشل بچیوں کی دینی و دنیاوی تعلیم و تربیت کو فروغ دینے کے لیے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کی تکمیل عورت کی تعلیم و تربیت کے بغیر ناممکن ہے اس پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے میرے والد مرحوم نے بچیوں کی تعلیم و تربیت کے لیے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے انشاء اللہ آخری سانس تک نبھانے کے لیے  تمام تر وسائل کو بروئے کار لاؤں گا انہوں نے اہل ایمان سے ادارہ نور السلام انٹرنیشل کے لیے خصوصی دعاؤں کی التجا بھی کی۔

جمعیت اسلامیہ پاکستان کے سربراہ عالمی مفکر اسلام علامہ غلام اکبر ساقی نے ادارہ نور السلام انٹرنیشل کے بانی و سرپرست اعلیٰ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ نور السلام کے نیو کیمپس کو دینی و جدید علوم کا منفرد دھارا قرار دیا ۔ بابا جی مشتاق احمد کمبوہ محمدی ،مولائ ،مدنی نے کہا کہ ادارہ نور السلام عالمی سطح پر دین اسلام کا نور پھیلانے میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے انکا مذید کہنا تھا کہ فلاحی کاموں سے ہی دین و دنیا کی بھلائی حاصل ہوتی ہے انہوں نے ادارہ نور السلام کو ہر طرح کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائ۔ تقریب میں شریک دیگر علمائے کرام مشائخ عزام نے بھی ادارہ نور السلام انٹرنیشل کی دینی و دنیاوی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔ تقریب میں شریک افراد نے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کے حجاز مقدس روانگی پہ انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر رخصت کیا۔ 

ادارہ نور السلام انٹرنیشل کا نیو کیمپس بچیوں کی دینی و دنیاوی تعلیم و تربیت کے لیے اہم کردار ادا کرنے میں معاون ثابت ہو گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اوورسیز پاکستانیز کا مانچیسٹر میں اہم تعیناتیوں پر خوشی کا اظہار ۔

Next Post

گٹکا فروشی میں ملوث پولیس افسران کی رپورٹ طلب

Related Posts
Total
0
Share