Reg: 12841587     

بچوں کو اغوا کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار، چچا بھتیجے کا قاتل نکلا

مصباح لطیف(اے-ای انڈرگرائونڈ نیوز)

شیخوپورہ میں پولیس نے بچوں کے دو اغوا کیسز میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا جب کہ ایک کیس میں چچا مغوی بھتیجے کا قاتل نکلا اور دوسرے کیس میں مغوی بچے کے والد کا ملازم اور  اس کے ساتھی اغواکار نکلے۔ 

 ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ عثمان منیرسیفی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 5 سالہ محمد علی کے اغوا کے بعد قتل کیس میں اس کاچچا ملوث پایا گیا، مقتول بچے کی لاش 6  نومبر کو مقامی نہر کےقریب سے ملی تھی۔

ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم سلمان کی بیوی روٹھ کر میکے میں تھی، ملزم نے اسے منانے کیلئے بھائی کی مدد طلب کی، بھائی نے انکار کیا تو ملزم نے اسےکمسن بیٹے کو اغوا کے بعد قتل کردیا۔

دوسرے کیس میں 4 سالہ یاسین کو تاوان کے لیے اغوا کرنے والے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے بچے کے والد سے 60 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔

ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ملزمان میں عرفان، فیصل، عبدالرحمان اور عاطف شامل ہیں، مرکزی ملزم عرفان مغوی بچے کے والد کا ملازم نکلا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جناح اسپتال میں علاج کیلئے آیا بچہ ماں باپ کے جھگڑے کے دوران گر کر جاں بحق

Next Post

پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پاک فوج کی کمان کس کس کے ہاتھ میں کتنی مدت کیلئے رہی ؟

Related Posts

وزیراعظم کا پشاور موڑ میٹرو بس منصوبے کا اچانک دورہ، 4 سال تاخیر پر انکوائری کا حکم

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ میٹرو بس منصوبے کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں وزیراعظم کو چار سال سے زیر التوا منصوبے پر یفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ میٹرو بس منصوبہ التوا کا شکار کیوں ہوا؟ تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ منصوبے کی تکمیل میں 4 سال کیسے لگ گئے؟ کیوں مکمل نہیں ہوا۔ کب مکمل ہو گا؟ وزیراعظم نے میٹرو بس منصوبے میں تاخیر پر انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔ مجھے ساری انکوائری کرا کر بتائیں قوم کا پیسہ ہے، اربوں روپیہ لگ چکا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ…
Read More
Total
0
Share