Reg: 12841587     

اسمبلیاں توڑنے پر کوئی جذباتی فیصلہ نہیں ہوگا: پی ٹی آئی رہنما

مصباح لطیف(اے-ای انڈرگرائونڈ نیوز)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر ان کی پارٹی جذبات میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہر فیصلہ اپنے مناسب وقت پر ہوگا۔

رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کے فیصلے پر پارلیمانی کمیٹی سے مشاورت کا عمل جاری ہے، فیصلہ ہوچکا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ کور کمیٹی نے اس معاملے میں تمام اختیارات عمران خان کو سونپ دیے ہیں، اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر پارٹی کی مرکزی قیادت نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی اسمبلی توڑنے پر رضامند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب اسمبلی بچانے کیلئے (ن) لیگ کا ہر حد تک جانے کا اعلان

Next Post

متنازع ٹوئٹس کیس: اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع

Related Posts
Total
0
Share