مصباح لطیف(اے-ای انڈرگرائونڈ نیوز)
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازع ٹوئٹس کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اسلام آباد کے سینئر سول جج محمد بشیر نے اعظم سواتی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اعظم سواتی کی طرف سے ان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
بابر اعوان نے عدالت سے درخواست کی کہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش نا کیا جائے جسے عدالت نے قبول کرلیا۔
جج محمد شبیر نے کہا کہ آئندہ حکم تک اعظم سواتی کو عدالت میں پیش نا کیا جائے، اعظم سواتی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ حکم میں لکھ دیں اعظم سواتی کےوکیل کی درخواست پرانہیں عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔
بعد ازاں عدالت نے اعظم سواتی 3 دسمبر تک مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظو ر کرلیا۔