Reg: 12841587     

مالی مشکلات کے باوجود کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان

مصباح لطیف(اے-ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کے باوجود کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیلاب زدگان کو تہنا نہیں چھوڑیں گے، مالی مشکلات کے باوجود کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے رقم دیں گے، وفاقی حکومت کا ہر مشکل گھڑی میں تعاون حاصل رہا، عمران خان ہوں یا شہباز  شریف دونوں نے بلوچستان کو اہمیت دی۔

انہوں نے کہا کہ نیا این ایف سی ایوارڈ وقت اور حالات کی ضرورت ہے، این ایف سی ایوارڈ کے تحت شیئر آئینی طور پر وقت پر ملنا چاہیے، ہمارا زیادہ تر بجٹ امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنے پر خرچ ہوتا ہے۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبہ مالی مشکلات سے دوچار ہے، جلد پارلیمانی لیڈروں کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شمالی علاقوں میں شدید برفباری، نانگا پربت پر 10 فٹ سے زیادہ برف پڑ گئی

Next Post

بیرسٹر امجد ملک کی سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے خصوصی ملاقات

Related Posts
Total
0
Share