اولڈھم(عارف چودھری)
مقامی لیبر پارٹی کی ٹیم سابق کونسل لیڈر عروج شاہ -غزالہ رانا اور کونسلر عقیل سلامت کی جانب سے گرین گیٹ اسلامک کالج اولڈھم کی بلڈنگ میں نادرا سرجری کا اہتمام کیا گیا کمیونٹی لیڈر حاجی آصف اور محمد نوید نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر انتظامیہ کمیٹی کی سربراہ سابق اولڈھم کونسل لیڈر عروج شاہ کا کہنا تھا کہ لیبر ٹیم نے مقامی آبادی کے لئے نادرا سرجری کا اہتمام کیا تاکہ پاکستانی کشمیری کمیونٹی کو گھر کی دہلیز پر کارڈ بنوانے کی سہولت مل سکے ھم قونصل جنرل طارق وزیر کے بھی شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے آج سرجری کا انعقاد ممکن ھو سکا -لیبر پارٹ کی رکن اور سماجی شخصیت غزالہ رانا نے کہا کہ آج کی نادرہ سرجری لیبر ٹیم کی کاوش ھے ھم کمیونٹی کی سہولت کے لئے مقامی طور پر سرجری لگواتے ہیں تاکہ لوگوں کو دور مانچسٹر نہ جانا پڑے-
اس موقع پر کونسلر عقیل سلامت نے قونصل جنرل اور نادرہ ٹیم کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ ھم ھر دو ماہ بعد نادرا سرجری کا اہتمام کرتے کرتے ہیں تاکہ کمیونٹی کے لوگوں کو مقامی طور پر سہلولت مہیا ھو – نادرہ سرجری کے مینجر سید عمران حیدر نے کہا کہ آج بہت زیادہ لوگوں نے نادرا سرجری سے فائدہ اٹھایا جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے اور ایسی نادرا سرجریاں مزید علاقوں میں بڑھائیں گے تاکہ لوکل طور پر زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ھو سکیں نادرہ ٹیم میں مینجر سید عمران حیدر -امجد اقبال-ثمر حیات شامل تھے
لیبر ٹیم کی جانب سے مقامی افراد کو نیکوب کارڈ کے لئے درخواست کی سہولت فراہم کرنا قابل ستائش ہے