راچڈیل( عارف چودھری)
پرتگال اور برطانیہ کی مشہور کاروباری ,سماجی و کمیونٹی شخصیت سید خالد عباس شاہ نے امریکہ سے آئے ہوئے پاکستانی نواز فلم پروڈیوسر ڈائریکٹر خالد قدوائ کے اعزاز میں راچڈیل کے مقامی ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا۔راچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی نے خصوصی شرکت کی
پرتگال اور برطانیہ کی مشہور کاروباری ,سماجی و کمیونٹی شخصیت سید خالد عباس شاہ نے امریکہ سے آئے ہوئے پاکستانی نواز فلم پروڈیوسر ڈائریکٹر خالد قدوائ کے اعزاز میں راچڈیل کے مقامی ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا۔راچڈیل کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی ،سلیک ایشین کے چیف ایگزیکٹو ماجد نذیر ۔ قریبی رفقاء اور ممتاز شخصیت ماجد شاہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی لیڈر عدالت علی نے کہا کہ عشائیہ میں شرکت کرنے سے دلی خوشی ہوئ ۔ پروڈیوسر خالد قدوائی نے جو تارکین وطن بسنے والی پاکستانی نوجوان نسل کے لیے فلم تھوڑی لائف ٹھوڑی زندگی بنائ ہے قابل ستائش ہے ۔ فلم پروڈیوسر خالد قدوائ نے میزبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سید خالد عباس شاہ نے فلم۔کی تشہیر میں مدد کی ہے میں انکا دلی مشکور ہوں ۔سلیک ایشین کے چیف ایگزیکٹو ماجد نذیر نے کہا کہ عشائیہ میں شریک کاروباری و سماجی شخصیات نے پاکستان کی ثقافت تجارت اور فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر موثر پہچان کروانے کے لیے سیر حاصل گفتگو کی مستقبل تابناک ہے۔ عیشائیہ میں پاکستان کے بزنس کو پروموٹ کرنے اور خاص طور پر پاکستانی فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے بات چیت ہوئ سید ماجد شاہ نے کہا نوجوان نسل کو پاکستان کی ثقافت تہذیب وتمدن سے آگاہی کے لیے بنائ گئی فلم تھوڑی لائف ٹھوڑی زندگی نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ میزبان سید خالد عباس شاہ نے عشائیہ میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا خالد قدوائی کی نوجوان نسل کو پاکستانی کی ثقافت سے آگاہی دینے بارے بنائ گئی فلم تھوڑی لائف ٹھوڑی زندگی اچھی کاوش ہے مستقبل میں بھی ایسی فلموں کو پردہ سکرین پر لانا وقت کی ضرورت ہے۔
بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی فلمی صنعت کو اجاگر و فروغ دینے کے لیے تارکین وطن بسنے والی شخصیات کی کاوشیں مشعل راہ ہیں