Reg: 12841587     

ریکوڈک کیس کا فیصلہ

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

وزارت قانون کے ترجمان نے کہا ہے کہ ریکوڈک کیس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں جاری ہونا بہت بڑی قانونی فتح ہے، برٹش ورجن آئی لینڈ کی عدالت کے فیصلہ سے پاکستان کے اربوں روپے کے اثاثے فروخت یا منجمد ہونے سے بچ گئے ہیں۔

منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ریکوڈک کیس میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کے خلاف تمام فیصلے واپس ہو گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ عدالتی فیصلہ کے بعد نیویارک اور پیرس میں قائم پی آئی اے کی زیر ملکیت روز ویلٹ ہوٹل اور اسکرائب ہوٹل پاکستان کو واپس مل گئے، ریکوڈک ایوارڈ پر عمل درآمد کے لئے ٹی سی سی نامی کمپنی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کا پاکستان نے بھرپور طریقے سے دفاع کیا۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق ٹی سی سی کمپنی کو مقدمہ کے تمام اخراجات بھی برداشت کرنا ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ریکوڈک فیصلہ میں کامیابی کیلئے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

احتساب، شفاف الیکشن،عوامی جوابدہی کے تصورات جن پر جمہوریت کی عمارت استوار ہوتی ہے

Next Post

انڈیا بنگلہ دیش اور ایران سمیت 38 ممالک کے شہریوں کا تاحکم ثانی پاکستان میں داخلہ بنداسلام آباد

Related Posts
Total
0
Share