Reg: 12841587     

کاروباری شخصیت چودھری خالد محمود نے کشمیری راہنما کونسلر شکیل احمد کوراچڈیل کے ڈپٹی مئیر نامزد ہونے پر راج پیلس ریسٹورنٹ میں اسقبالیہ دیا

لندن(عارف چودھری)

یو کے یورپ کی کاروباری شخصیت اور اسلامک یورپین سینٹر کے ایڈوائزر چودھری خالد محمود نے ممتاز کشمیری راہنما کونسلر شکیل احمد کو اگلے سال بر طانیہ کے شہر راچڈیل کے ڈپٹی مئیر نامزد ہونے پر راج پیلس ریسٹورنٹ میں اسقبالیہ دیا ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسل کونسلر علی عدالت کونسلر آفتاب حسین -عدیل احمد اور دوسروں نے شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی نامزد ڈپٹی مئیر کونسلر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ میں چودھری خالد محمود کا مشکور ھوں کہ انہوں نے میرے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں دوسرے دوستوں نے بھی شرکت کی انہوں نے مزید کہا کہ میں پچھلے کئ سالوں سے کونسلر منتخب ھوکر راچڈیل کی خدمت کر رھا ھوں اب اپنی پارٹی اور راچڈیل کی کمیونٹی کی وجہ سے ڈپٹی مئیر نامزد ھوا ھوں اگلے سال حلف اٹھا کر کمیونٹی کی مزید خدمت کروں گا ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسل کونسلر علی عدالت کا کہنا تھا کہ ھم کونسلر شکیل احمد کو ڈپٹی مئیر نامزد ھونے پر مبارک باد دیتے ہیں اور خالد چودھری کی جانب سے ڈنر دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں

کونسلر آفتاب حسین کا کہنا تھا چودھری خالد ھمیشہ کمیونٹی کے افراد کو اکٹھے کرتے رہتے ہیں آج کونسلر شکیل احمد کی ڈپٹی مئیر راچڈیل نامزد ہونے پر ھم انہیں دلی مبارک باد دیتے ہیں ھم کئ سالوں سے اکٹھے کام کر رھے ہیں امید ھے کونسلر شکیل احمد ڈپٹی مئیر اور مئیر بن کر راچڈیل کی عوام کی مزید خدمت کریں گے آخر میں یوکے یورپ کی کاروباری شخصیت چودھری خالد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کونسلر شکیل احمد کو ڈپٹی مئیر نامزد ہونے پر دی مبارکباد دیتا ھو

لیبر پارٹی کی جانب سے کشمیری راہنما کونسلر شکیل احمد کا ڈپٹی مئیر راچڈیل نامزد ہونا راچڈیل کمیونٹی اور کشمیریوں کے لئے باعث فخر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور ہائی کورٹ بار کے وفد کا راچڈیل میں اے پی ایل کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے استقبال کیا

Next Post

بیرسٹر امجد ملک کی وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات

Related Posts
Total
0
Share