لندن (عارف چودھری)
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر 2022, چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز اور اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک کی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کیساتھ وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی ملاقات ۔ مشکل وقت حکومت سنبھالنے اور ملک بچانے پر مبارکباد ۔
اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گلف میں مقیم تارکین وطن کے لئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی موجودگی میں اضافی نیکوپ کارڈ کی شرط کا خاتمہ ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اضافی فون کی ٹیکس فری سہولت، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرز پروزیراعظم سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کا نیا بورڈ بھی تشکیل دینے کی درخواست کی اور اسی لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کی پارلیمان میں نمائیندگی ، انکے جائز مطالبات کا حل،اور اسلام آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کی سفارش کی۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے تمام گزارشات پر غور کرنے کا عندیہ دیا اور بیرسٹر امجد ملک کے بیٹے حمزہ ملک کی شادی خانہ آبادی پر خصوصی مبارکباد دی۔