Reg: 12841587     

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہے تو اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں: محمود خان

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور  سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز  محمود خان کا کہنا ہے اگر پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھنے کو تیار  ہے تو  وہ اس سلسلے میں اپنا کردار  ادا کر سکتے ہیں۔

محمود خان نے جیو نیوز سےگفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہر وقت سڑکوں پر نکلنا ٹھیک نہیں ہوتا، ورکرز کی توانائی ختم ہو جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بات چیت کے لیے بیٹھنے کو تیار ہو تو ہماری خدمات حاضر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کو اپنا مینڈیٹ ملا ہے، میں نے اپنی ہار انتخابات کے دن ہی تسلیم کر لی تھی۔

سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گورنر اور  وزیراعلیٰ کو اپنی کرسی کے آداب کے مطابق بات کرنی چاہیے،  گورنر  وفاق کا نمائندہ ہے، وزیر اعلیٰ کی وفاق میں بات چیت کروا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشورہ ہے دونوں بیٹھ کر صوبے کے مسائل حل کریں، اگر پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے تو میں اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی میں قصابوں نے عید قرباں کیلئے ریٹ جاری کردیے

Next Post

کراچی والوں پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا، بجلی 10 روپے تک مہنگی

Related Posts

برطانیہ نے پاکستان ، ترکی اور مالدیپ سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ سے نکال دیا ہے ۔

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈنیوز برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشن،حکومت پاکستان، اپوزیشن ڈپٹی لیڈر محمد افضل خان،ممبر پارلیمنٹ…
Read More
Total
0
Share