Reg: 12841587     

لاہور ہائی کورٹ بار کے وفد کا راچڈیل میں اے پی ایل کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے استقبال کیا

راچڈیل (خصوصی رپورٹر)

چیئرمین اے پی ایل اور سابق صدر راچڈیل لاء ایسوسی ایشن بیرسٹر امجد ملک نے لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی وفد کا استقبال کیا اور وفد کے ممبران ایڈووکیٹ عمران یو سف بھٹی اور شہزاد معراج کے ایل ایچ سی بی اے کے دورے کا خیرمقدم کیا۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کا راچڈیل میں صدارتی چیمبر میں استقبال کیا گیا۔

صدر راچڈیل لاء ایسوسی ایشن نے پاکستان سے آئے وکلاء کے وفد کا خیرمقدم کیا. اس موقع پر ملاقات میں شامل تمام ارکان نے پاکستان میں قانون اور انصاف کی حکمرانی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے اور قانون کے پیشہ کے وقار اور اچھے نام کو فروغ دینے کے لئے وکلاء میں پیشہ وارانہ اخلاقی اقدار کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

تارکین وطن پر خصوصی بات کی گئی اور یہ نوٹ کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیز پاکستان کو سالانہ 25 بلین ترسیلات بھیجتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی حصہ ڈالتے ہیں، وہ نہ صرف پاکستانی پارلیمنٹ میں اپنی مؤثر اور متناسب نمائندگی کے مستحق ہیں بلکہ ان کی جائز شکایات, پاکستان آنے جانے میں سہولیات اور ایسے دیگر حل طلب معاملات کے لئیے لائحہ عمل تیار کیئے جانے پر زور دیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بلدیاتی انتخابات دراصل عوامی علاقےکی خوشحالی اور ترقی کا راستہ ہوتے ہیں,رانا عبدالقیوم ایڈووکیٹ

Next Post

کاروباری شخصیت چودھری خالد محمود نے کشمیری راہنما کونسلر شکیل احمد کوراچڈیل کے ڈپٹی مئیر نامزد ہونے پر راج پیلس ریسٹورنٹ میں اسقبالیہ دیا

Related Posts
Total
0
Share