مانچسٹر(عارف چودھری)
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر گریٹر مانچسٹر پاکستان ایسوسی ایشن کےچیئرمین چودھری ہارون کھٹانہ اور اردو گلوبل میڈیا گروپ کے سی ای او شہزاد مرزا اور اردو گلوبل آرٹ کلچر کی صدر صابرہ ناہید چودھری نے پاکستان کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا ۔جس میں ممبر پارلیمنٹ افضل خاں، ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار، ڈپٹی لیڈر مانچسٹر سٹی کونسل کونسلر لطف الرحمان نے خصوصی شرکت کی ۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر گریٹر مانچسٹر پاکستان ایسوسی ایشن کے چئیرمین چودھری ہارون کھٹانہ اور اردو گلوبل میڈیا گروپ کے سی ای او شہزاد مرزا اور اردو گلوبل آرٹ کلچر کی صدر صابرہ ناہید چودھری نے پاکستان کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں ممبر پارلیمنٹ شیڈو منسٹرافضل خاں ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار ڈپٹی لیڈر مانچسٹر سٹی کونسل کونسلر لطف الرحمن سابق لارڈ مئیر کونسلر عابد چوہان،سماجی سیاسی شخصیت و پروموٹر رضیہ چودھری ،عطاء چوہان مختلف کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں نے فیملیوں کے ساتھ شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز سینئر ڈاکٹر یونس پرواز نے تلاوت پاک سے کیا پروگرام میں بچوں کے گروپ نے ملی نغمے سنا ئے نظامت کے فرائض محترمہ پنکی جی اور محترمہ صابرہ ناہید چودھری نے احسن طریقے سے انجام دئیے اس موقع پر شیڈو وزیر ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ قائد اعظم جیسا لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے انہوں نے سات سال کے مختصر وقت میں مسلمانوں کا سب سے بڑا ملک پاکستان بنوا دیا ڈپٹی لیڈر کونسلر لطف الرحمن کا کہنا تھا کے قائد اعظم نے دنیا کے نقشے میں ایک نئے ملک کی بنیاد رھی یہ انکا بڑا کارنامہ تھا ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار کا کہنا تھا کہ ھم آج عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی کی سالگرہ منا رہے ہیں جن کے مضبوط ارادوں نے پاکستان بنانے کے خواب کو پورا کیاہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
سابق لارڈ مئیر کونسلر عابد چوہان نے کہا کہ قائد اعظم کوہم جتنا بھی خراج تحسین پیش کریں کم ہے انہوں نے دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیا بر طانیہ کی ممتاز سماجی سیاسی شخصیت اور انٹر نیشنل پروموٹر رضیہ چودھری نے کہا کہ قائد اعظم کا ھم پر بہت احسان ہے کہ ہمارے لئے آزاد ملک بنایا ہمیں سب کو اپنے اختلافات بھلا کر پاکستان کی بہتری کے لئے کا کرنا چاہئے پروگرام کے میزبان اردو گلوبل نیٹ ورک کے سی ای او اور سینئر صحافی اردو گلوبل کلچرل ونگ کی صدر صابرہ ناہید چودھری نے سب سے پہلے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جن کی شرکت کی وجہ سے آج پاکستان کمیونٹی سینٹر میں ایک کامیاب پروگرام منعقد ھوا انکا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم نے دنیا میں سب سے بڑے اسلامی ملک کی بنیاد رکھی جس کے لئے ھم ان کے احسان مند ھے پاکستان کمیونٹی سینٹر مانچسٹر کی مینجر صائمہ اور آفیسر عیشہ کا کہنا تھا کہ جی ایم پی اے کے چئیرمین اور ممتاز کاروباری شخصیت چودھری ہارون کھٹانہ کی خصوصی ہدایت پر کمیونٹی سینٹر میں کمیونٹی کے لئے مختلف مفت سہولتوں کا آغاز کر دیا گیا ھے جن میں بینیفٹس کے فارم اور کسی بھی قسم کی ضرورت پر کمیونٹی کے افراد رابطہ کر سکتے ہیں انہیں مفت سہولتیں دی جائیں گی یاد رہے کہ چودھری ہارون کھٹانہ نے ہال ھی میں پاکستانی کمیونٹی سینٹر کا دوبارہ چارج لیا ھے وہ پہلے بھی اپنی پاکٹ سے خطیر رقم کمیونٹی سینٹر میں خرچ کر چکے ہیں جس کی وجہ سے گریٹر مانچسٹر کی کمیونٹی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتیہے۔