شارجہ/جاپان(خصوصی رپورٹر)
شارجہ اور جاپان میں بھی یوم پیدائش قائدین بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا جنم دن پر کیک کاٹا اور قائدین کے یوم پیدائش پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔
جاپان کے مرکزی جنرل سیکریٹری شمس بٹ اور متحدہ عرب امارات کے مرکزی صدر غلام مصطفیٰ مغل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان محسن پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ اور قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی ملک و قوم کے لیے خدمات و قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے بنائے ہوئے پاکستان کو خوشحال بنانا ہے اور قائد محترم میاں محمد نواز شریف کے بیانیے پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی خدمات کرنے کو یقینی بنانا ہوگا۔ اس موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس تہوار پر مبارکباد پیش کی ۔