Reg: 12841587     

یوم حق خودارادیت کشمیر کے دن کی مناسبت سےاولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد

لندن(عارف چوہدری)

یوم حق خودارادیت کشمیر کے دن کی مناسبت سے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشل نارتھ ویسٹ اور خواتین کے حقوق کی علمبردار تنظیم خوش آمدید گروپ کی چئیر پرسن کونسلر نائلہ شریف، جنرل سیکرٹری محمد اعظم، نوجوان متحرک ذیشان ، سابق مئیر اولڈہم کونسلر شعیب اختر، یاسمین عالم ، تحریک انصاف برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل ، مقصود احمد – کونسلر علیسان گوون – عائشہ -جاوید طارق و دیگر عہدیداران نے اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ اور چئیر پرسن فرینڈز آف کشمیر اینڈریو گوون اور پی ٹی آئ بر طانیہ کے صدر ملک عمران خلیل نے خصوصی شرکت ۔ اس موقع پر رکن برطانوی پارلیمنٹ اور آل پارٹیز فریندڈز آف کشمیر میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اینڈیور گوون نے کہا سات دھائیوں سے زائد عرصہ بیت چکا ہے جب اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو ممکن بنانے کے لیے قرارداد منظور کی لیکن ابھی تک اس پر پیش رفت نہیں ہوئی انکا مذید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے اور میں اس بارے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا۔ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشل کے جنرل سیکرٹری محمد اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اقوام عالم کو مسئلہ کشمیر بارے یاد دہانی کروا رہے ہیں کیونکہ وہ اسے بھول چکے ہیں انہوں نے دنیا بھر کے سیاستدانوں اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔تحریک انصاف برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل نے کہا کہ کشمیری قوم کو انصاف ملنا چاہیے اس  بارے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے اور کشمیری قوم کو حق خودارادیت دیا جائے ۔ کونسلر شعیب اختر اور جاوید طارق کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتیں جو انسانی حقوق کی علمبردار ہیں انہیں بھارت سے بھی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے احتجاج کرنا چاہیے اور کشمیری قوم کو انکا پیدائشی حق خودارادیت دیا جائے۔ انسانی اور بالخصوص خواتین کے حقوق بارے آواز اٹھانے والی یاسمین عالم اور ثمینہ کا کہنا تھا کہ ہم نے آج اقوام متحدہ کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگایا ہے کشمیروں کے حق خودارادیت بارے جو قرارد منظورِ ہوئ تھی اس پر فی الفور عمل کیا جائے تاکہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ نوجوان جاوید طارق نے بھی حق خودارادیت کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔ تقریب کی میزبان اور خواتین کے حقوق بارے آواز بلند کرنے والے گروپ خوش آمدید کی چئیر پرسن کونسلر نائلہ شریف نے کہا کہ تارکینِ وطن کشمیری قوم کی جدو جہد میں  شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم نے اس بات کا اعادہ کیا ہے اقوام متحدہ کشمیری قوم سے حق خودارادیت کے وعدہ پر فی الفور عمل کرے تاکہ کشمیر قوم اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکے ۔ 

جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشل نے یوم حق خودارادیت کے دن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کا ضمیر جنھجوڑا کے انہیں دوہرا معیار ترک کر کے کشمیری قوم کے خلاف ہونے والی زیادتیوں پر عملاً اقدامات اٹھائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا جینیوا میں آپریشن

Next Post

راچڈیل میں معاشرے کے ادھیڑ عمر افراد کو سماجی طور پر ایک دوسرے سے میل جول کے لیےخصوصی تقریب کا انعقاد ، ادھیڑ عمر افراد کی بڑی تعداد میں شرکت

Related Posts
Total
0
Share