لندن(عارف چوہدری)
کشمیر یوتھ پروجیکٹ کمیونٹی و کانفرنس سنٹر راچڈیل میں معاشرے کے ادھیڑ عمر افراد کو سماجی طور پر ایک دوسرے سے میل جول اور دماغی اور جسمانی طور پر صحت مند رہنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد تواتر سے کیا جاتا جس میں ادھیڑ عمر افراد کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے ۔اس موقع پر سنٹر کے مینجر شفقت صدیق کا کہنا تھا کہ ادھیڑ عمر افراد سنٹر میں آکر ایک دوسرے سے باہمی تبادلہ خیال کرتے ہیں جس سے وہ ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند رہتے ہیں اور انکی سہولت کے لیے سنٹر میں موجود سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز بھی ہوتے ہیں ۔کشمیریوتھ پروجیکٹ سنٹر کےچیف ایگزیکٹو آفیسر زلف احمد نے کہا کہ ادھیڑ عمر افراد کے لیے سماجی رابطے کا مقصد یہ ہے کہ وہ سماجی طور پر ایک دوسرے سے میل جول کریں تاکہ وہ معاشرے میں تنہائی کا شکار ہو کر ذہنی و جسمانی بیماری میں مبتلا نہ ہوں ۔
سنٹر میں آنے والے محمد اشرف اور حیدر علی کا کہنا تھا کہ ہمیں سنٹر میں ایک دوسرے سے میل جول کا موقع ملتا ہے ہم آپس میں گپ شپ کرتے ہیں جس سے ہمیں تنہائی کا احساس نہیں ہوتا سنٹر میں ہمیں کھانے پینے کی اشیاء بھی مفت دی جاتی ہیں ہم دوسرے ادھیڑ عمر افراد کو بھی کہتے ہیں کہ وہ بھی سنٹر کی جانب سے ادھیڑ عمر افراد کو دی جانے والی سہولیات سے استفادہ حاصل کریں
کشمیر یوتھ پروجیکٹ کمیونٹی و کانفرنس سنٹر میں ادھیڑ عمر افراد کے باہمی میل جول کو ممکن بنانے اور انہیں جسمانی و ذہنی طور پر تندرست و توانا رکھنے کی کاوش قابل ستائش و فخر ہے