Reg: 12841587     

مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنماء ممبر پنجاب اسمبلی و سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کی معروف قانون دان برطانیہ بیرسٹر امجد ملک سے لاہور میں ملاقات

لاہور (خصوصی رپورٹر )

انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر معروف قانون دان برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کو وفد کے ہمراہ لاہور کے مقامی ہال میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ممبر پارلیمنٹ و سابق وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے اپنی ٹیم کیساتھ خوش آمدید کہا اور انکے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ بھی دیا-
مہمان خصوصی کے طور پر سنئیر رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن ممبر پنجاب اسمبلی ملک محمود احمد خان نے خصوصی شرکت کی –
بیرسٹر امجد ملک کیساتھ وفد میں شامل پاکستان مسلم لیگ ن لیگل ونگ برطانیہ کے صدر چوہدری عنصر ایڈوکیٹ ،پاکستان مسلم لیگ ن بزنس فورم کے صدر خالد محمود چوہدری ،بزنس مین مطلوب بٹ تھے- اس موقع پر لیڈران کے مابین پاکستان میں تعلیم و ایجوکیشن ،سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کے علاؤہ تجارت کے فروغ کو بڑھانے و دیگر ملکی سیاسی و معاشی حالات پر تبادلہ خیال ہوا-
میڈیا سے بات کرتے ہوئے میزبان ممبر صوبائی اسمبلی رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کیساتھ بیرسٹر امجد ملک اور انکے ساتھ وفد میں شامل افراد کو لاہور میں خوش آمدید کہتا ہوں اور بیرسٹر امجد ملک کو پاکستان مسلم لیگ ن کی انٹرنیشنل باڈیز کو متحرک کرنے اور از سر نو تنظیم سازی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

چیف گیسٹ بیرسٹر امجد ملک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ رانا مشہود احمد خان میرے وکیل بھائی اور سیاسی ساتھی بھی ہیں اور انکساتھ نہایت قابل اور پڑھی لکھی ٹیم ہے جس میں سائرہ افتخار، عظمیٰ کاردار و دیگر مرد و خواتین شامل ہیں-
ان سے بات کرکے اور مل کر بے حد خوشی ہوئی اور رانا مشہود احمد خان کا پرتکلف میزبانی پر مشکور ہوں۔ انھوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد ہی ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں اور تعلیم ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے ملک و قوم کی ترقی کا انحصار ہے-

اس موقع پر پاکستان کے سنیئر جرنلسٹس، سیاسی و کاروباری شخصیات،ڈاکٹر بھی موجود تھے جس میں سنیئر جرنلسٹ محمد عاصم نصیر، بزنس مین وقار احمد ، سنیئر جرنلسٹ نجم علی خان و دیگر شامل تھے-
آخر میں چیف گیسٹ بیرسٹر امجد ملک نے اپنی کتاب (پاکستان کا سفر)میزبان رانا مشہود احمد خان،جرنلسٹ نجم علی خان اور جرنلسٹ محمد عاصم نصیر کو پیش کی-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

راچڈیل میں معاشرے کے ادھیڑ عمر افراد کو سماجی طور پر ایک دوسرے سے میل جول کے لیےخصوصی تقریب کا انعقاد ، ادھیڑ عمر افراد کی بڑی تعداد میں شرکت

Next Post

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اوورسیز ایڈوائزر جاوید اقبال کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے خصوصی ملاقات

Related Posts
Total
0
Share