Reg: 12841587     

جونئیر ڈاکٹروں کی تعلیم و تربیت کے لیے رائل اولڈہم ہسپتال کے ماہر کولوریکٹل ڈاکٹرخرم صدیق نےٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا

لندن (عارف چودھری)

فیلو آف دی رائل کالج آف سرجنز آف انگلینڈ کے تحت ہونے والے ایف آر سی ایس امتحانات میں حصہ لینے والے جونئیر ڈاکٹروں کی تعلیم و تربیت کے لیے رائل اولڈہم ہسپتال کے ماہر کولوریکٹل ڈاکٹر خرم صدیق نے خصوصی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جس میں گریٹر مانچسٹر کے مختلف ہسپتالوں کے کنسلٹنٹ ڈاکٹروں نے شرکت کر کے اپنے تجربات بارے آگاہی دی۔ اس موقع پر میزبان کنسلٹنٹ ڈاکٹر خرم صدیق کا کہنا تھا کہ کورس میں برطانیہ بھر سے ڈاکٹروں نے شرکت کی اور وہ اس سے بھرپور لطف اندوز ہوئے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اسکے انعقاد کا مقصد نوجوان ڈاکٹروں کی تربیت کرنا ہے تاکہ وہ امتحانات میں کامیابی حاصل کر کے مستقبل میں پیشہ وارانہ خدمات بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔ کنسلٹنٹ ڈاکٹر ذیشان خواجہ نے کہا کہ امید ہے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے رکھے گئے اس پروگرام میں دے گئے لیکچرز سے مستفید ہوئے ہوں گے ڈاکٹر شہزاد احمد کا کہنا تھا کہ تربیتی پروگرام کامیاب رہا سینئر ڈاکٹروں نے اپنے تجربات سے نئ نسل کے نوجوان ڈاکٹروں کو شعبہ سرجیکل میں تربیت دی ہم مستقبل قریب میں بھی ایسے کورسز کا انعقاد کروانے کے لیے پرعزم ییں۔ کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ایسے مذید کورسز کا انعقاد کریں گے جس سے امتحانات دینے والے ڈاکٹروں کو فائدہ ہو گا ۔

ڈاکٹر سہیل انور نے کہا ٹریننگ میں شریک ڈاکٹر حضرات دوستانہ ماحول میں منعقد کیے گئے پروگرام سے خوب لطف اندوز ہوئے اور پیشہ وارانہ طور پر سیکھنے کا موقع بھی ملا۔ کنسلٹنٹ ڈاکٹر نیکولا ڈی لیگوری کا کہنا تھا کہ تربیتی کورس میں شرکت کا تجربہ اچھا رہا ہم نے مستقبل میں شعبہ سرجیکل میں آنے ڈاکٹروں کی تعلیم و تربیت کی جس سے انکے ساتھ ہمیں بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔ 

فیلو آف دی رائل کالج آف سرجنز برطانیہ کے تحت منعقد ہونے والے امتحانات میں جونئیر ڈاکٹروں کی تعلیم و تربیت کے لیے منعقد کورس انکی پیشہ وارانہ زندگی کی جانب سنگ میل ثابت ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اوورسیز ایڈوائزر جاوید اقبال کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے خصوصی ملاقات

Next Post

نوید گلزار کے بیٹے ایان نوید کی سولہویں سالگرہ پر اولڈھم کے ویل بینگ ٹرینگ اور کلچرل سینٹر میں محفل میلاد النبی کاانعقاد

Related Posts
Total
0
Share