Reg: 12841587     

نوید گلزار کے بیٹے ایان نوید کی سولہویں سالگرہ پر اولڈھم کے ویل بینگ ٹرینگ اور کلچرل سینٹر میں محفل میلاد النبی کاانعقاد

لندن (عارف چودھری)

راچڈیل کی کاروباری مزہبی شخصیت نوید گلزار نے اپنے بیٹے ایان نوید کی سولہویں سالگرہ پر اولڈھم کے ویل بینگ ٹرینگ اور کلچرل سینٹر میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سے آئے ہوئے ثنا خواں احمد رضا قادری اور شاھد محمود کے علاوہ بر طانیہ کے ممتاز عالم دین مولانا قاری جاوید اختر نے خصوصی شرکت کی روحانی محفل کی میزبانی سینٹر کے سی ای او محمد سرور چشتی ثاقبی تھے اور صدارت ممتاز عالم دین پیر سید کمال حیدر شاہ بخاری نے کی – بر طانیہ کے سینئر جج بیرسٹر احمد ندیم -محمد فیصل- حشمت خان -مطلوب حسین -زیشان حیدر-عدیل فراز-انیل فراز-محمد آ کاش اور عاشقان رسول کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی

اس موقع پر مولانا قاری جاوید اختر کا کہنا تھا کہ آج نوید گلزار نے بچے کی سالگرہ پر روحانی محفل کا انعقاد کرکے بر طانیہ کے نوجوانوں کے لئے ایک نئ مثال قائم کی ہے انہوں نے نوجوانوں کو آقائے کائنات سے مضبوط رشتہ استوا کرنے کی تلقین کی میں اس روحانی محفل میں شریک ہونے پر دلی خوشی محسوس کرتا ہوں ثنا خواں قاری شاھد اقبال نے کہا کہ محفل میلاد النبی میں بچوں اور نوجوانوں کی روحانی محفل شرکت اور انکا جذبہ دیدنی تھا باہمی اتحاد و اتفاق کے لئے زکر مصطفی کی محفل سے بڑہ کر کوئ اور محفل نہیں ہو سکتی-ویل بینگ کمیونٹی و کلچرل سینٹر کے سی ای او محمد سرور چشتی ثاقبی نے کہا کہ بچوں اور نوجوانوں نسل کا آقائے کائنات کی محافل میں شرکت تابناک مستقبل کی جانب اہم قدم ہے میزبان نوید گلزار اور محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بیٹے کی خوشی پر عید میلاد النبی کی محفل کا انعقاد کرکے عاشقان رسول کو مدعو کیا ھم تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ھماری دعوت پر میلاد مصطفی کی روحانی محفل اور ایان نوید کی سالگرہ میں شرکت کی ایان نوید کی سولہویں سالگرہ کا کیک بھی کا ٹا گیا اور مہمانوں کی تواضع خصوصی لنگر سے کی گئی

آقائے کائنات کی شان میں محفل میلاد النبی کا انعقاد نوجوانوں نسل اور بچوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ نوجوان نسل آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی طرف گامزن ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جونئیر ڈاکٹروں کی تعلیم و تربیت کے لیے رائل اولڈہم ہسپتال کے ماہر کولوریکٹل ڈاکٹرخرم صدیق نےٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا

Next Post

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کی قیادت میں وفد نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیساتھ اسلام آباد میں ملاقات کی

Related Posts
Total
0
Share