عارف چودھری
اولڈھم بر طانیہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز کشمیری راہنما اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اوورسیز ایڈوائزر جاوید اقبال کی آج اپنے وفد کے ہمراہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے وزیر اعظم ہاؤس میں خصوصی ملاقات
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے تارکین وطن کے ترجمان ممتاز کشمیری راہنما جاوید اقبال کی آج وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی ملاقات کی وفد میں سردار امتیاز عباسی -نور اللہ ملک-اظہر غلنی ایم ڈی اے چئیرمین مظفر آباد اور وزیر تعلیم دیوان علی شامل تھے جاوید اقبال نے اوورسیز کشمیریوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جاوید اقبال نے وزیر اعظم سردار تنویر کو اوورسیز تارکین وطن کے متعلق مختلف تجاویز پیش کی وزیر اعظم نے جاوید اقبال کی جانب سے پیش کی گئ تجاویز کو غور سے سنا اور وعدہ کیا کہ انشااللہ اوورسیز کشمیریوں کی فلاح و بہبود کے لئے مکمل کوشش کروں گا اور بہت جلد بر طانیہ کا دورہ کرونگا اور تارکین وطن سے ملاقات کرونگا وزیر اعظم کے اوورسیز ایڈوائزر جاوید اقبال نے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کا ان سے تفصیلی ملاقات اور اوورسیز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی اور بر طانیہ کا دورہ کا وعدہ کرنے پر شکریہ ادا کیا