Reg: 12841587     

آزاد کشمیر کوٹلی کی یونین کونسل راجدانی سے تمام برادریوں سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی خصوصی بیٹھک

راچڈیل (عارف چودھری)

آزاد کشمیر کوٹلی کی یونین کونسل راجدانی سے تمام برادریوں سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی خصوصی بیٹھک کے وائ پی کمیونٹی سینٹر میں سابق مئیر راچڈیل ذولفقار علی اور کمیونٹی لیڈر راجہ واجد فاروق -چودھری قیصر کی خصوصی شرکت – سابق مئیر راچڈیل چودھری ذولفقار علی کا کہنا تھا کہ راچڈیل میں آبائ علاقہ یونین کونسل راجدانی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی تمام برادریوں کا آج یہاں اکٹھا ھو کر فیصلہ کیا ہے کہ علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے جو بھی فیصلے کرنے پڑیں گے وہ سب مل کر کیا کریں گے راچڈیل کے مشہور سالیسٹر نزاکت خان نے کہا کہ آج کا اجتماع یونین کونسل راجدانی کی ترقی کے لئے تاریخی ثابت ہوگا

کیونکہ آج پہلی دفعہ علاقے کی ہر برادری کے لوگ علاقے کی ترقی کے لئے ایک چھت تلے اکٹھے ہوئے ہیں اس موقع پر میزبان راجہ واجد فاروق کا کہنا تھا کہ ھم برطانیہ سے اپنے علاقے راجدانی میں پہلے بھی مختلف پراجیکٹ کے لئے اپنے اپنے طور پر کام کرتے ہیں لیکن آج کی بیٹھک کے بعد ھم وہاں پر فلاحی اور سیاسی فیصلے مل کر کیا کریں گے آج کا دن یونین کونسل راجدانی کے لئے ایک نئ تاریخ مرتب کرے گا کمیونٹی راہنما چودھری لیاقت علی اور کبیر حسین نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں ھم نے یونین کونسل راجدانی کی ترقی کے لئے آج لائحہ عمل تیار کیا گیا کہ مستقبل میں سب فیصلے اکٹھے مل کر کیا کریں گے آخر میں مہمانوں کی کشمیری کھانوں سے تواضع کی گئ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر انیل مسرت اور نبیل مسرت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے اعزاز میں عیشائیہ دیا

Next Post

قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت اور نئے سال کی مناسبت اور چودھری انور مرحوم کی یاد میں مشاعرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد

Related Posts
Total
0
Share