لندن (عارف چودھری)
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت اور نئے سال کی مناسبت اور چودھری انور مرحوم کی یاد میں مشاعرہ سرکل آف لٹریسی فرینڈز کی روح رواں ریڈیو ریپریزنٹیٹو RADIO REPRESENTATIVE ادبی شخصیت روبینہ خان اور چودھری انور مرحوم کی بیٹی عطرت انور اور انکی ٹیم نے لانگ سائڈ لائبریری میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں بر طانیہ بھر سے ممتاز شعراء کرام نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصلر جنرل طارق وزیر تھے ممبر برطانوی پارلیمنٹ شیڈو وزیر افضل خان نے خصوصی شرکت کی شاعروں میں اشتیاق میر -غزالہ انصاری – نغمانہ کنول-لیاقت علی عہد -ضمیر جعفری۔ شارق کیانی -عابدہ شیخ-فرزانہ افضل -ھما -سمعیہ ناز- بلوچ شامل تھے تقریب کا آغاز ادبی مزہبی شخصیت ڈاکٹر یونس پرواز کی قرآن پاک کی تلاوت سے ھوئ ممتاز کاروباری شخصیت چودھری افتخار علی کی بیٹی عائشہ افتخار اور بیٹا ابوبکر افتخار نے بہت اچھی تقرریں اور بچوں نے ملی نغمہ میں پرفارمنس دی جس کی داد ہال میں موجود کمیونٹی کے لوگوں نے پرجوش تالیاں بجا کر دی اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ روبینہ خان اور انکی ٹیم نے عظیم قائد بانی پاکستان کی پیدائش کا جشن اور اردو ادب کو زندہ رکھنے کے لئے مشاعر ہ کرانے پر مبارکباد کی مستحق ہے قائد کی سربراہی میں پاکستان بنانے میں مسلمانوں نے بہت قربانیاں دیں جس کا پھل ہم کھا رہے ہیں
ممبر پارلیمنٹ شیڈو وزیر افضل خان نے کہا کہ آج کی تقریب میں بچوں اور نوجوانوں کو دیکھ کر خوشی ھوئ کہ سب قائد کی پیدائش کا جشن اور مشاعرہ کو انجوائے کر رھے ہیں اسکا کریڈٹ روبینہ خان کو جاتا ہے قائد اعظم جیسا لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے انہوں نے سات سال کے مختصر وقت میں مسلمانوں کا سب سے بڑا ملک پاکستان بنوا دیا میزبان روبینہ خان کا کہنا تھا کہ چودھری انور مرحوم نے اس تنظیم کے تحت کئ سال پہلے بہت پروگرام کرائے ھم اس کو جاری رکھے ہوئے ہیں آج قائد اعظم کی پیدائش کا دن بھی منا رہے ہیں جن سے ہم عشق کرتے ہیں اور نئے سال پر مشاعرہ بھی ھو رھا ہے میں آج کے پروگرام میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کرتی ھوں چودھری انور مرحوم کی صاحبزادی عقرت انور چودھری نے کہا کہ ھم والد صاحب کو اس پروگرام میں بہت مس کررہے ہیں انہوں نے ساری زندگی اردو ادب کے لئے بہت کام کیا ھم آج کی تقریب منعقد کروانے پر روبینہ خان کے شکر گزار ہیں انہوں نے والد محترم کے مشن کو جاری رکھا ھوا ہے قائد اعظم محمد علی جناح کی وجہ سے پاکستانی قوم آج آزادی سے رہ رہی ھے پیاری سی بچی عائشہ افتخار چودھری نے قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی پر بہت ھی اعلی تقریر کی جس سے ہال میں موجود لوگ داد دئے بغیر نہ رہ سکے اس موقع پر نزہت محمود اور فرزانہ افضل نے قائد اعظم کی زندگی کے مختلف پہلووں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ قائد اعظم نے دنیا کے نقشے پر ایک نئے ملک کی بنیاد رکھی یہ انکا بڑا کارنامہ تھا بر طانیہ بھر سے آئے ھوئے شاعروں نے اپنے اپنے کلام سنا کر میلہ لوٹ مشاعرے کی نظامت برطانیہ اور پاکستان کے مشہور شاعر لیاقت علی نے احسن طریقے سے انجام