Reg: 12841587     

سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز  اینڈ ججمنٹس ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ ساڑھے 11 بجے کیس کی سماعت کرےگا، بینچ میں  جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ ریویوآف آرڈرز اینڈججمنٹس ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے جب کہ سپریم کورٹ نے اس پر حکم امتناع دے رکھی ہے۔

خیال رہے کہ  29  مئی کو  سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز  اینڈ  ججمنٹس  ایکٹ 2023  کے نفاذ  کا  گزٹ  نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

نئے قانون کے تحت 184/3کے تحت فیصلوں پر 60 دن میں نظر ثانی اپیلیں داخل کی جاسکیں گی، نئے قانون کے مطابق اپیل فیصلہ دینے والے بینچ سے بڑا بینچ سنےگا۔

نئے قانون کے تحت نظر ثانی کی درخواست کا دائرہ کار اب اپیل جیسا ہی ہوگا، ماضی میں فیصلے پر نظرثانی کی درخواست وہی بینچ سنتا تھا جس نے وہ فیصلہ دیا ہوتا تھا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

محکمہ مو سمیات کی ملک کے بیشتر مقامات پر آج بارش کی پیشگوئی

Next Post

محکمہ ایکسائز نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیل نیب کو بھجوا دی

Related Posts
Total
0
Share