Reg: 12841587     

پولیس کی گاڑی چلانے کی خواہش،45سالہ شہری نے ایسا کام کردیا کہ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں 

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس کی گاڑی چلانے کی خواہش نے شہری کو پولیس کی جیپ ہی چوری کر نے پر مجبور کر دیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع دھاروڑ کے ایک پولیس سٹیشن سے 45 سالہ ناگپا وائی نامی شخص نے جیپ چوری کی اور لمبے سفر پر روانہ ہوگیا تاہم بعد میں اسے گرفتار کرلیا گیا۔گرفتاری کے بعد پولیس کو بیان دیتے ہوئے چور نے بتایا کا اس کی خواہش تھی کی وہ کبھی پولیس کی گاڑی چلائے ، اسی خواہش کو پورا کرنے کیلئے اس نے تھانے کے سامنے کھڑی چیپ چوری کی اور چلاتے ہوئے 112 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔

پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص پیشے سے ایک ڈرائیور ہی جس نے تقریباً ہر گاڑی چلائی مگر اس کی خواہش تھی کہ وہ پولیس کی جیپ چلائے۔ ناگپا وائی نے کہاکہ وہ جب بھی وہاں سے گزرتا تھا تو تھانے کے احاطے میں کھڑی پولیس کی جیپ کو دیکھتا تھا تاہم بدھ کے روز وہ اندر گیا اور دیکھا کہ نہ صرف گاڑی بغیر تالے کے کھڑی تھی بلکہ اس کی چابی بھی گاڑی میں ہی موجود تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپا نے سوچا کہ یہ اپنی خواہش کو پورا کرنے کا صحیح وقت ہے لہٰذا اس نے جیپ بھگا دی۔

رپورٹس کے مطابق 112 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد اس نے جیپ سڑک کنارے کھڑی کی اور سو گیا، تاہم مقامی افراد کو پولیس کی گاڑی میں بغیر وردی کے شخص کو دیکھ کر شبہ ہوا اور پولیس کو اطلاع کردی جس کے بعد چور کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم ذہنی طور پر پریشان ہے اور یہ اس کا پہلا جرم ہے البتہ مقدمہ درج کر کے ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

میں نے ماضی میں پاکستان میں اپنا قیام انجوائے کیا : جیسن روئے

Next Post

امارات میں حوثی حملے میں جاں بحق پاکستانی کے گھرانے کی کفالت ادنوک کرے گا

Related Posts
Total
0
Share