لندن(عارف چوہدری)
پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ کے صدر ملک عمران خلیل کی جانب سے پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے اعزاز میں مسرت ریسٹورنٹ مانچسٹر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کی گیا شیخ رشید احمد اور انیل مسرت کے آنے پر انکا پر تپاک استقبال کیا گیا سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر اور قریبی ساتھی انیل مسرت – نبیل مسرت -افتخار مجید پنجاب اوورسیز کمیش کے وائس چئیرمین مخدوم سید محمود الحسن پی ٹی آئ بر طانیہ کے اوورسیز ایڈوائزر ناصر میر – وزیر اعظم آزاد کشمیر کے اوورسیز ایڈوائزر جاوید اقبال کاروباری شخصیات چودھری مسرت -بلال غفور- زاھد اقبال -عطا چوہان-مقصود احمد پی ٹی آئ بر طانیہ کے سینئر راہنماؤں چودھری عمران _شہناز صدیق- عدیل احمد -منور نیازی-اور دوسروں نے شرکت کی اس موقع پر پراپرٹی ٹائیکون انیل مسرت نے کہا کہ شیخ رشید ایک محب وطن سینئر سیاست دان ہے امید کرتا ھوں کہ شیخ صاحب الیکشن میں عمران خان کے ساتھ مل کر کامیاب انتخابی مہم چلائیں گے
اور پی ٹی آئی دو تہائی اکثریتی سے اقتدار لے گے اور عمران خان دوبارہ ملک کے وزیر اعظم بن کر پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کرائیں گے اور پاکستانی عوام کے خواب پورے کریں گے بر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت افتخار مجید نے کہا کہ عمران خان ون مین آرمی ہے وہ دوبارہ اقتدار میں آکر ملک کی تقدیر بدل دے گا مہمان خصوصی سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے حکومت نہیں چلے گی یہ ملک کو دیوالیہ کے قریب لے گئے ہیں انکو اب بھاگنے نہیں دیں گے اگلے الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ فیصلہ کن ھونگے میں گارنٹی کے ساتھ کہتا ھوں کہ اگلے الیکشن میں اوورسیز پاکستان باہر رہ کر بھی اپنا ووٹ ڈال سکیں گے پنجاب اوورسیز کمیشن کے وائس چئیرمین سید مخدوم طارق محمود الحسن نے کہا کہ ھم نے اپنی دور میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے پہلے تین ہزار اور اب دو ہزار آٹھ سو کیسیس حل کئے پنجاب اوورسیز کمیشن سے آپ چوبیس گھنٹہ رابطہ قائم کر سکتے ہیں آپکو فوری طور پر مثبت جواب ملے گا وزیر اعظم آزاد کشمیر کے تارکین وطن کے لئے ایڈوائزر جاوید اقبال نے کہا کہ پاکستان کو قائد اعظم کے بعد پہلی دفع ایک قابل دلیر لیڈر ملا جسے سازش کے تحت حکومت سے علیحدہ کر دیا گیا لیک وہ عوام کے دلوں میں راج کر تا ھے وہ دوبارہ بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گا اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر دے گا
پی ٹی آئی بر طانیہ کے اوورسیز ایڈوائزر ناصر میر نے کہا کہ ملک عمران نے آج شیخ رشید احمد کے اعزاز بھی بہت اچھی تقریب منعقد کرنے پر مبارک باد کے مستحق ھے ھمارا لیڈر عمران خان اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا یہ ھماری خوش قسمتی ھے کہ اللہ نے ھمیں عمران خان جیسا لیڈر دیا اور انشااللہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آکر پاکستانی عوام کے خواب پورے کرے گا میزبان پی ٹی آئ برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل نے انکی دعوت پر تقریب پر آنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عمران خان کے بعد شیخ رشید احمد کی عوام میں بہت مقبولیت ہے شیخ رشید احمد نے ھمیشہ ہر طرع سے عمران خان کا ساتھ دیا ھم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ھم عمران خان کے سپاھی ہیں اگلے الیکشن پر پاکستان جا کر ووٹ ڈالنا پڑا تو پاکستان جائیں گے اب پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کرے گا ھم انیل صاحب کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ھمیشہ ھماری حوصلہ افزائ کی آخر میں مہمانوں کی تواضع لاھوری کھانوں سے کی گئی