Reg: 12841587     

ابو فیصل آٹو موٹو گروپ کی طرف سے20ویں سالگرہ دبئی کے مقامی ریسٹورینٹ لال قلعہ میں جوش و خروش سے منائی گئی

دبئی(خصوصی رپورٹر)

ابو فیصل آٹو موٹو گروپ کی طرف سے20ویں سالگرہ دبئی کے مقامی ریسٹو رنٹ لال قلعہ میں جوش و خروش سے منائی گئی جس میں ابو فیصل گروپ کے ابو ظہبی دبئی، شارجہ، فجیرہ، مسقط، سلالہ کے تمام ڈائریکٹرز اور ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ابو فیصل آٹو موٹو کے چیئرمین میاں محمد الطاف شارجہ برانچ کے ڈائریکٹر میاں عمر الطاف، ابو ظہبی ہیڈ آفس کے ڈائریکٹر میاں فیصل الطاف، دبئی برانچ کے ڈائریکٹر میاں عدیل الطاف، عمان برانچ کے ڈائریکٹر چوہدری حسن مشتاق اور دیگر سٹاف اور دوستوں کے ہمراہ چیئرمین میاں محمد الطاف کی سربراہی میں 20ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

دبئی برانچ کے ڈائریکٹر میاں عدیل الطاف کے علاوہ ابو فیصل آٹو موٹو کے ڈائریکٹر ز نے تمام مہمانوں کا پھولوں سے شاندار استقبال کیا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض، سینئر رہنما پی ٹی آئی چوہدری غفار گجر نے انجام دیئے، دیگر مہمانوں میں میاں سجاد، چیئر مین بیت المال ضلع سیالکوٹ،امیدوار این اے69 ڈسکہ حاجی امان اللہ اعوان، ناصر محمود، چوہدری بلال صفدر، سینئر رہنما پی ٹی آئی چوہدری عبدالمجید، عنایت شاہ، ملک نبیل اعوان، میاں ثاقب، چوہدری محمد ارشد، چوہدری مبشر جبار، سجاد ورک، رانا پرویز، رانا احتشان، احسان اللہ وڑائچ، ناصر ورک، حلیم، رضوان، فیروز، حسن شکیل، چوہدری نبیل خان، شیراز، ثاقب، عرفان طور، راجہ طارق، اعجاز ورک، محمد وسیم، محمد قاسم، شاہد، نوید محسن، ملک عمر عباس،چوہدری وقاص، چوہدری امانت علی، دبئی برانچ کے مینیجر مہر نعمان، شامل تھے

اس موقع پر ابو فیصل آٹو موٹو گروپ کے چیئرمین میاں محمد الطاف نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے تمام ڈیلرز اور کلائٹس کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تقریب میں شرکت کر کے ہماری عزت افزائی کی، ہمارے گروپ کے تمام ڈائریکٹرز اور ورکر ہمارے بیٹے اور فیملیز ممبرز ہیں ہم آٗندہ بھی سب کو ساتھ لیکر چلیں گے آخر میں سب دوستوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی بر طانیہ کے صدر ملک عمران خلیل نےسابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے اعزاز میں مانچسٹر میں پروقار تقریب کا انعقاد

Next Post

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر برطانوی وزیراعظم پر جرمانہ ہوگیا

Related Posts
Total
0
Share