مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
کراچی: ترجمان کے الیکٹرک نے شہر میں بجلی کی مزید آنکھ مچولی جاری رہنے کا عندیہ دے دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ گزشتہ رات کراچی اور نیشنل گرڈ کے درمیان رابطہ بحال ہوگیا، نیشنل گرڈ سے رابطہ بحال ہونے پر سپلائی مزید بہتر کرنے میں مدد ملی ہے۔
ترجمان کے مطابق اہم تنصیبات بشمول ائیرپورٹ،اسپتال اور واٹرپمپنگ اسٹیشن وغیرہ پربجلی بحال کی جاچکی ہے، اس وقت کے الیکٹرک کے تمام گرڈز فعال ہیں جب کہ علاقائی سطح پربحالی کا عمل جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سسٹم کو اسٹیبل رکھنے کے لیےمحدود پیمانے پرعارضی لوڈ مینجمنٹ کی جاسکتی ہے۔