عارف چودھری(مانچسٹر)
المصطفے ویلفئر ٹرسٹ اور اردن فیملی کے ہاشمی ٹرسٹ کے اشتراک سے مسجد اقصی بیت المقدس میں قرآن کلاسنر شروع ہونے کی خوشی کے اظہار کے لئے انٹرنیشنل مزہبی شخصیت اور المصطفے ٹرسٹ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد اور انکی ٹیم نے صنم ریسٹورنٹ مانچسٹر میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئ بری کی مئیر شاہینہ ہارون اور مانچسٹر کیش اینڈ کیری کے سی ای او چودھری بلال غفور -سینئر صحافی طاہر چودھری -مصطفی مغل -میجر ریٹائرڈ راجہ ہارون خان -فرحان ملک-ممتاز جاوید چٹھہ – انٹر نیشنل شاعرہ نغمانہ کنول شیخ -شیخ امتیاز -سید خالد عباس-ناز خان -اخلاق احمد وڑائچ -شاھد انور چودھری-اور سماجی سیاسی مزہبی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر چئیرمین المصطفے ویلفئر ٹرسٹ عبدالرزاق ساجد کا کہنا تھا کہ قرآن شریف کا نور ہی عالمی امن کا ضامن ہو سکتا ہے –
اسلامیان عالم قرآن کی روشنی پھیلانے کے لئے المصطفے ویلفئر ٹرسٹ کا ساتھ دیں -انہوں نے کہا کہ کئ برس کی مسلسل کوششوں کے بعد مسجد اقصی میں مردوں اور خواتین کے الگ الگ قرآن کلاسنر شروع کرنے کے معاہدہ پر المصطفے کے علاوہ اردن کے بادشاہ عبداللہ اور فلسطین کے صدر محمود عباس نے بھی دستخط کئے ہیں -مسجد اقصی میں قرآن سرکل کا قیام المصطفے کے ڈونرز کے لئے نیکیوں کا سبب بنے گا -مئیر بری شاہینہ ہارون نے کہا کہ مسجد اقصی میں قرآن پڑھنے اور سمجھنے کے لئے قرآن کلاسنر کے منصوبے میں المصطفے ٹرسٹ کی شرکت خوش آئند ہے ھم اس منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں -المصطفے کی عالمگیر فلاحی خدمات لائق تحسین ہیں -مزہبی شخصیت نواز کھرل نے بتایا کہ المصطفے کی طرف سے پچھلے کئ برس سے فلسطین اور غزہ میں کئ فلاحی منصوبے کامیابی کے ساتھ جاری ہے -مسجد اقصی میں قرآن پڑھنے والوں کو وظائف بھی دیئے جائیں گے -المصطفے فلسطینی مسلمانوں کی مالی مدد اور انہیں ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے کردار ادا کر رہی ہے -مانچسٹر کیش اینڈ کیری کے سی ای او چودھری بلال غفور نے کہا کہ مسجد اقصی میں قرآن سرکل کا قیام المصطفے کی بہت بڑی کامیابی ہے قرآن پڑھنے۔ کے عمل میں معاونت کرنا کار ثواب ہے -سینئر صحافی طاہر چودھری اور ممتاز شاعرہ نغمانہ کنول نے کہا کہ قبلہ اول مسجد اقصی میں قرآن کلاسنر کے مستقل اجراء کے لئے قرآن سرکل کے قیام پر المصطفے ٹرسٹ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد اور المصطفے کی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے اور کہا کہ مسجد اقصی جیسے فضیلتوں والے مقدس مقام پر قرآن کلاسنر کے قابل فخر منصوبے کا آغاز المصطفے ٹرسٹ کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے
دنیا بھر کی دُکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش المصطفے ویلفئر ٹرسٹ کی جانب سے اردن شاھی فیملی کے ہاشمی ٹرسٹ کے اشتراک سے مسجد اقصی بیت المقدس میں قرآن کلاسنر شروع کرنا خوش آئند ہے جس پر بر طانیہ بھر کی کمیونٹی کو فخر ہے