مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے علاوہ اورکوئی چوائس نہیں ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کو سڑکوں کا شوق ہے تو پورا کرلیں، اس سے ملک کے مسائل قائم رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی حکومت گرانے کا الزام پہلے امریکا پر پھر جنرل باجوہ پر لگاتے تھے اور اب وہ محسن نقوی کے خلاف سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔
شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے علاوہ اورکوئی چوائس نہیں ہے۔