Reg: 12841587     

انٹرنیشنل پیس واکر جو ابھی تک امن کے نام پر سولہ ہزار کلو میٹر واک کر چکے ہیں پیدل سفر سے پہلےخصوصی تقریب کا انعقاد

عارف چودھری

پاکستان سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل پیس واکر جو ابھی تک امن کے نام پر سولہ ہزار کلو میٹر پیدل سفر دنیا کے مختلف ممالک میں طے کر چکے ہیں نے  آج  کشمیر کاز کے لئے مانچسٹر برطانیہ  پاکستانی قونصلیٹ سے لندن پیدل سفر شروع کر رھے ہیں پاکستان قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر  نے ان کے پیدل سفر سے پہلے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈپٹی لارڈ مئیر کونسلر یاسمین ڈار کمیونٹی لیڈر کاروباری شخصیت چودھری ہارون اختر کھٹانہ چودھری نصر اقبال پاکستان تحریک انصاف برطانیہ مانچسٹر کے چیف آرگنائزر چودھری عرفان چودھری عدیل اور کمیونٹی کے دیگر  افراد نے شرکت کی قونصل جنرل طارق وزیر نے کھرل زادہ کثرت رائے کے اس اقدام سے مسئلہ کشمیر کو موثر طریقے سے اجاگر ہو گا ہمیں خوشی ہے کہ انہوں نے اسکا آغاز پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر سے کیا۔

ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری ہارون کھٹانہ نے بھی کھرل زادہ کثرت رائے سے مکمل یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اس مہم کے لیے نقد رقم بھی پیش کی ۔ ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ مسئلہ کشمیر اور مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم بارے عالمی سطح پر آگاہی دینے کے لیے کھرل زادہ نے اہم قدم اٹھایا ہے اللہ تعالیٰ انہیں مذید نیک کام کرنے کی ہمت دے ۔ چوہدری نصر اقبال نے بھی اس اقدام کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ کھرل زادہ کثرت رائے نے قونصل جنرل طارق وزیر اور کمیونٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مہم کے لیے انکی حوصلہ افزائی کے ساتھ تعاون بھی کیا ۔پروفیسر شیراز احمد شیرازی اور چیف آرگنائزر پی ٹی آئ مانچسٹر عرفان احمد نے بھی کھرل زادہ کثرت رائے کے لئے نیک خوہشات کا اظہار کیا

کمیونٹی اور دکھی انسانیت کے لیے آواز بلند کرنے پر کھرل زادہ کثرت رائے کی کاوشیں دوسروں کے لیے قابل تقلید ہیں قونصل جنرل طارق وزیر خان کی کمیونٹی کے لیے دن رات خدمات قابل ستائش ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سعدیہ کمال کی ہراسگی، مذہب اور تہذیب کے خلاف ہے، خواتین اور صحافت کو خوف سے دبانے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ نعیم چوہان، ذوالفقار احمد

Next Post

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت تین ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنا چاہیے۔نواز شریف

Related Posts
Total
0
Share