Reg: 12841587     

بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔

آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کے دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اسٹائلش بیٹر بابر اعظم کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

بابر اعظم نے 2022 میں 9 ایک روزہ میچز میں 84 اعشاریہ 87 کی اوسط سے 679 رنز اسکور کیے جس میں تین سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔

گزشتہ روز ہی آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کی تھی جس میں بابر اعظم پہلے نمبر پر موجود تھے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز آف دی ایئر کا اعلان بھی کیا تھا، بھارت کے سوریا کمار یادیو مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے تھے جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز آسٹریلیا کی تاہلیا میک گرا کے نام رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کپل شرما شو چھوڑنے والے معروف کامیڈین نے ‘واپسی’ کی تصدیق کردی

Next Post

ٹرمپ کے ٹوئٹر کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بحال کرنے کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share