Reg: 12841587     

عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے جس کی وجہ رقم تھی: والدہ دانیہ شاہ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لودھراں: مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے  ان کی بیٹی بے گناہ ہے۔

لودھراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمیٰ بی بی نے کہا کہ دانیہ کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اس کے موبائل سے کوئی ویڈیو وائرل نہیں ہوئی۔

دانیہ کی والدہ نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ اقبال  جھوٹ بول رہی ہے کہ عامر نے دانیہ کو طلاق دے دی تھی، عامرلیاقت نے وفات سے 4 روز قبل صلح کے لیے رابطہ کیا تھا۔

دوران پریس کانفرنس  سلمیٰ بی بی  نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا قتل ہوا ہے جس کی وجہ رقم تھی۔

واضح رہے کہ  دانیہ شاہ عامرلیاقت کی نازیباویڈیوز  وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار ہوئیں اور وہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، ملزمہ دانیہ شاہ پر کراچی کی عدالت میں فردجرم آج عائد کیے جانےکاامکان  ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فلم پٹھان میں شاہ رخ ، جان ابراہم اور دیپیکا نے کتنا معاوضہ لیا؟

Next Post

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ تشکیل پا گئی، اعلامیہ جاری

Related Posts
Total
0
Share