Reg: 12841587     

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ تشکیل پا گئی، اعلامیہ جاری

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پشاور: خیبرپختونخوا میں نگران کابینہ تشکیل دے دی گئی۔

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے حوالے سے محکمہ انتظامیہ نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ انتظامیہ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے نگران کابینہ کے ارکان تعینات کر دیے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے عبدالحلیم قصوریہ، سید مسعود شاہ، حامد شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی نگران کابینہ کا حصہ ہیں۔

محکمہ انتظامیہ کے مطابق نگران کابینہ میں شفیع اللہ خان، شاہد خان خٹک، حاجی غفران، ساول نذیر ایڈووکیٹ، بخت نواز، فضل الٰہی، عدنان جلیل، خوشدل خان ملک، تاج محمد آفریدی اور محمد علی شاہ شامل ہیں۔

گزشتہ روز نگران وزیر اعلیٰ کے پی اعظم خان سے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے گورنر غلام علی سے تفصیلی مشاورت کی تھی، ملاقات میں نگران کابینہ اور الیکشن کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے نگران کابینہ کے حوالے سے گورنر اور نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے ساتھ مشاورت سے انکار کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے جس کی وجہ رقم تھی: والدہ دانیہ شاہ

Next Post

انٹربینک میں ڈالر بے قابو، مزید مہنگا ہوکر 261 روپے کا ہوگیا

Related Posts

تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغواء برائے تاوان کا مغوی(فرحان خالد) رحیم یار خان سے بحفاظت بازیا ب کرلیا،

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)  تفصیلات کے مطابق  مورخہ04.03.2021کو مدعی مقدمہ عبدالرحمان نے تھانہ آئی…
Read More
Total
0
Share