Reg: 12841587     

انٹربینک میں ڈالر بے قابو، مزید مہنگا ہوکر 261 روپے کا ہوگیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

انٹربینک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور روپے کے مقابلے کی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

گزشتہ روز کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔

آج جمعہ کے روز بھی انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 57 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 257 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک امریکی ڈالر مجموعی طور پر 5 روپے 57  پیسے مہنگا ہوکر 261 روپے تک جا پہنچا ہے۔

گزشتہ 2 دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 30 روپے 11 پیسے مہنگا ہوچکا ہے اور پاکستان کے قرضوں میں 3800 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ تشکیل پا گئی، اعلامیہ جاری

Next Post

زمان پارک میں حاضریاں، عارف علوی عہدے کا جواز کھوبیٹھے ہیں: نئیر بخاری

Related Posts
Total
0
Share