Reg: 12841587     

فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

تفتیشی افسر نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق کیس کی مزید تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔

فواد چوہدری کی جانب سے سرکاری ادارے کے خلاف نفرت پھیلانے کا کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہو رہی ہے۔

فواد چوہدری کو 2 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر کمرہ عدالت پہنچایا گیا، فواد چوہدری کو عدالتی وقت شروع ہونے سے پہلے ہی عدالت پہنچا دیا گیا۔

بابر اعوان، فیصل چوہدری، حماد اظہر، شیریں مزاری اور زلفی بخاری بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ فواد چوہدری آئینی ادارے کے خلاف نفرت پیدا کر رہے ہیں، فواد چوہدری بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بیان سے الیکشن کمیشن کے ورکرز کی جان کو خطرہ پیدا کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ فواد چوہدری کی وائس میچنگ ہو گئی ہے، فوٹو گرامیٹرک ٹیسٹ لاہور سے کروانا ہے جس کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے شہباز گِل کیس کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ رات 12 بجے 2 روز کا ریمانڈ ملا تب تک ایک دن ختم ہو گیا تھا، عملی طور پر ہمیں ایک دن کا ریمانڈ ملا ہے، مزید ریمانڈ دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یہ عمران کو نااہل کرانا اور اس کی جان لینا چاہتے ہیں: شیخ رشید

Next Post

کراچی میں منگھو پیر کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان قتل

Related Posts
Total
0
Share