مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
گوجرانوالہ میں سرکاری ملازمین کی جانب سے خواجہ سرا سے راشن کے بدلے رقص کروانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
خواجہ سرا سے راشن کے بدلے رقص کروانے کی ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد ڈپٹی کمشنرنے معاملے کی تحقیقات کاحکم دے دیا۔
خواجہ سرا نے الزام عائد کیا کہ سرکاری ملازمین نے اسے راشن کے بدلے میں رقص کروایا تھا۔
دوسری جانب سرکاری دفتر کے انچارج نےالزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو پرانی ہے، رضاکار ملازمین نے رقص کروایا تھا۔