لندن (عارف چودھری)
ضلع کونسل گوجرانوالہ کے سابق وائس چئیرمین اور سینئر مسلم لیگی راہنما چودھری اعجاز پرویا کی لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے خصوصی ملاقات
مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما ضلع کونسل گوجرانوالہ کے سابق وائس چئیرمین چودھری اعجاز پرویا کی قائد مسلم لیگ ن میں نواز شریف سے خصوصی ملاقات کی جس میں پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئ اعجاز پرویا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قائد میاں نواز شریف نے میری پاکستان مسلم لیگ سے 25 سالہ غیر متزلزل جدوجہد اور وابستگی کو سراہا گیا انہوں نے کہا کہ جماعت اور ملک کے لئے کام کرنے والے کارکن سرمایہ ہوتے ہیں لوٹوں کی نہ عزت اور نہ ہی ملکی خدمت ہوتی ہے ایسے مفاد پرست لوگ آستین کا سانپ ہوتے ہیں قائد نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن مخلص کارکنان کی وجہ سے ملک کی بڑی جماعت ہے ضلع وزیر اباد کے حوالے سے ہمشہ مسلم لیگ کی شاندار کامیابی پر وزیراباد کی عوام اور کارکنان کی تعریف کی اور کہا کہ وزیر اباد اور علی پور چٹھہ کے لوگوں نے جتنی ہمیں عزت دی ہے ہم ان کے مشکور ہیں خصوصی طور چیمہ برادران جسٹس افتخار احمد چیمہ سابق ایم این اے ڈاکٹر نثاراحمد چیمہ ایم این اے اور جناب ذولفقار احمد چیمہ صاحبان کی تعریف کی کہا کہ وزیر اباد کے لئے ان کی خدمات اور شرافت اور دیانت قابل تحسین ہیں