عارف چوہدری
یورپین اسلامک سینٹر نارتھ زون کے صدر اور یورپین اسلامک سینٹر کے امام و خطیب مولانا محمد اقبال نے نقابت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
اولڈہم کونسل کے مئیر ڈاکٹر زاہد چوہان ، بولٹن کونسل کے مئیر راجہ محمد ایوب ، ٹیم سائڈ کونسل کی مئیر تافین شریف ، لارڈ مئیر مانچسٹر سٹی کونسل یاسمین ڈار ، بلیک برن کونسل کے مئیر پرویز اختر، یوکے اسلامک مشن برطانیہ کے صدر ڈاکٹر حماد لودھی،زاہد پرویز ، عبد الحق، سجاد امین، بیرسٹر امجد ملک ، بین الاقوامی تجارتی شخصیت و نارتھ زون یو کے اسلامک مشن میڈیا کوآرڈینیٹر خالد محمود چوہدری کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔
جس میں بیرسٹرز، سالیسٹرز،سیاستدان،کمیونٹی لیڈران،علمائے کرام، میڈیا پرسنز،بزنس کمیونٹی شامل تھے
شرکائے تقریب نے برطانوی معاشرے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے نوجوان نسل کو آگے آنے پر زور دیا۔ لارڈ مئیر مانچسٹر سٹی کونسل یاسمین ڈار نے کہا کہ بڑی تعداد میں نوجوانوں ، خواتین کی شرکت ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ مئیر اولڈہم ڈاکٹر زاہد چوہان نے کہا کہ اگر ہمیں برطانوی معاشرے میں آگے بڑھنا ہے تو دوسرے مذاہب کی کمیونٹی کو بھی تسلیم کرنے ساتھ عزت دینی ہوگی تاکہ ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی ہو۔ مئیر ٹیم سائڈ کونسل تافین شریف نے کہا کہ نوجوانوں اور بالخصوص خواتین کو پیغام ہے کہ وہ کمیونٹی میں اپنا مقام پیدا کریں ۔ مئیر بولٹن راجہ محمد ایوب نے کہا کہ یوکے اسلامک مشن برطانیہ بھر میں وسیع پیمانے پر کمیونٹی کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں۔ بیرسٹر امجد ملک ہم نے مل بیٹھ کر کمیونٹی راہنماؤں کو بتانا ہے
کہ آگے بڑھنے کی راہ میں حائل مشکلات سے کیسے نبردآزما ہونا ہے تاکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کی جا سکے ۔ یوکے اسلامک مشن برطانیہ کے لیے ڈاکٹر حماد لودھی نے کہا کہ پچھلے چھ دہائیوں سے ہمارے بزرگوں کی کاوشوں سے آج ہم برطانوی مسلمان برطانوی معاشرے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ مئیر بلیک برن پرویز اختر نے کہا کہ آج باہمی میل جول مستقبل کے لیے معاون ثابت ہو گا۔ ڈاکٹر لیاقت ملک نے تقریب کو خوبصورت قرار دیا۔ یوکے اسلامک مشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حماد لودھی،سابق صدور ڈاکٹر زاہد پرویز،چعہدری ضیاء الحق ، سیکرٹری جنرل سجاد امین میاں عبد الحق نے بھی تقریب کو مثالی قرار دیا۔ سجاد آمین نے کہا کہ یوکے اسلامک مشن کمیونٹی کے اندر کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ کونسلر عمران رضوی و دیگر نے بھی کمیونٹی کے میل جول کو تابناک مستقبل سے تعبیر کیا۔ میزبان مولانا محمد اقبال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ہمارے لوگوں نے جو مقام پایا اسکا جشن منا رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ برطانیہ بھر کے مختلف شہروں میں جا کر ایسی تقریبات کا انعقاد کریں تاکہ اپنے بچوں کو بتایں انہوں نے کیا مقام پایا تاکہ ہمارے بچوں کے لیے وہ قابل تقلید ہوں۔مہمانوں کی تواضع روایتی ایشیائی کھانوں سے کی گئی