Reg: 12841587     

کراچی میں آج تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی میں آج اور کل تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار  جواد میمن کے مطابق آج شہر میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور اس دوران ہواؤں کی رفتار 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کاکہنا ہےکہ گردآلود ہواؤں سے شہر کا فضائی معیار مزید متاثر ہوسکتا ہے تاہم شہر میں سردی کی شدت اب کم رہے گی۔

جواد میمن نے بتایا کہ فروری کے وسط تک کراچی میں راتیں کچھ سرد اور خنک رہیں گی،کم از کم درجہ حرارت 13سے17اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چوہدری شجاعت (ق) لیگ کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آگیا

Next Post

لاہور سمارٹ سٹی اور کیپیٹل سمارٹ سٹی نے ڈریم لینڈ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے مانچسٹر آفس کو اپنا سب آفس قرار دے دیا

Related Posts
Total
0
Share