Reg: 12841587     

نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بھارت میں سنگ دل بیٹے نے نشے کیلئے پیسے نہ دینے  پر  اپنے باپ کو ہی قتل کرڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  نئی دلی کے رہائشی نوجوان نے باپ سے  نشہ خریدنے کیلئے پیسے مانگے، باپ کے انکار پر بیٹے نے طیش میں آکر  مبینہ طور پر باپ کو قتل کردیا۔

بھارتی  پولیس کا بتانا ہے کہ  مقتول باپ کی شناخت سریش کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق شکور پور گاؤں سے ہے۔

پولیس  کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر جب  پولیس جائے وقوعہ  پر پہنچی تو  سریش کو زخمی حالت میں پایا، سریش کے کان سے خون بہہ رہا تھا، اسے دیکھ کر لگ رہاتھا کہ اسے گھسیٹا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے  سریش کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کے مطابق   واقعے کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ مقتول کا اپنے بیٹے کے ساتھ تنازع تھا، منشیات کیلئے پیسے نہ دینے پر جھگڑا ہوا اور اسی دوران بیٹے نے باپ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

5 ویں اینگرو نیشنل ویمن ایمیچرز گالف چیمپئن شپ 3 فروری سے کراچی میں شروع

Next Post

حکومت کی نہیں عوام کی نمائندہ ہوں، اشرافیہ پر بوجھ ڈالنے سے متعلق سوال پر مریم کا جواب

Related Posts

راولپنڈی ٹریفک پولیس کے اینٹی بیگر سکواڈ کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری , چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی رائے مظہر اقبال

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) گزشتہ ماہ شہر کی مختلف شاہراہوں سے 1269بھکاریوں کو گرفتار…
Read More
Total
0
Share