Reg: 12841587     

5 ویں اینگرو نیشنل ویمن ایمیچرز گالف چیمپئن شپ 3 فروری سے کراچی میں شروع

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: 5 ویں اینگرو نیشنل ویمن ایمیچرز گالف چیمپئن شپ 3 فروری سے کراچی میں شروع ہورہی ہے۔

کراچی میں خواتین گالفرز کا میلہ جمعہ سے ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب میں سج رہا ہے جس میں ملک بھر کی 60 گالفرز ایکشن میں ہوں گی۔

 پہلی مرتبہ ورلڈ امیچر گالف رینکنگ کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے تین روزہ ایونٹ میں لیڈیز گالفرز عالمی رینکنگ بہتر کر سکتی ہیں۔

 پاکستان ٹاپ گالفرز حمنہ امجد، پرکھا اعجاز، رمشا اعجاز، دانیہ سعید، اور ابیہا سعید سمیت کئی گالفرز ایونٹ کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ٹورنامنٹ حمیرا خالد نے کہا کہ چیمپئن شپ پی جی ایف اور ایس جی اے کے بھرپور تعاون سے کھیلی جارہی ہے جس میں ڈبلیو اے جی آر رینکنگ کو بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل پانچویں سال چیمپئن شپ کا کامیابی سے انعقاد کیا جارہا ہے، خواتین پلئیرز کھیل کی پروموشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں، ایونٹ کھیلنے کیلئے ملک بھر سے خواتین گالفرز کا زبردست ردعمل سامنے آیا ہے۔

چیمپئن شپ میں مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے، صفر سے 12 ہینڈی کیپ کی پلئیرز 54 ہول پر مقابلہ کریں گی، بی کیٹیگری میں 13 سے 24 ہینڈی کیپ گالفرز 36 ہول کھیلیں گی جب کہ سینئر امیچرز اور جونئیر انڈر 14 گرلز 9 ہولز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

چیمپئن شپ 3 سے 5 فروری تک ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب میں کھیلی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سانحہ پشاور: حملہ آور پولیس وردی میں آیا، جمعہ کو بھی مسجد جانے کی کوشش کا انکشاف

Next Post

نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

Related Posts
Total
0
Share