(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)
گزشتہ ماہ شہر کی مختلف شاہراہوں سے 1269بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔80فیصد سے زائد بھکاری پیشہ ور ہیں۔
راولپنڈی ٹریفک پولیس کا اینٹی بیگر سکواڈ شہر میں بھکاریوں کے خلاف بھرپور کاروائی کر رہا ہے راولپنڈی شہر میں بھکاریوں سے ٹھیکداری نظام کے تحت بھیک منگوائی جارہی ہے۔
عوام کے تعاون سے ہی گداگری جیسے ناسور کو معاشرے سے ختم کیا جا سکتا ہے شہری دوران ڈرائیونگ بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے انھیں بھیک دینے سے گریز کریں