مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
ادارہ شماریات نے ماہانہ تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں برآمدات میں 4.41 فی صد جبکہ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں درآمدات میں 5.78 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی.
ادرہ شماریات کے مطابق پاکستان کے تجارتی خسارے میں 6.90 فی صد کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں ملکی برآمدات 2 ارب 21 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ ملکی درآمدات 4 ارب 85 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ریکارڈ ہوئیں۔
جنوری میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 22.71 فی صد کمی، برآمدات میں 15.42 فی صد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 19.55 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا جنوری تجارتی خسارے میں 31.97 فیصد کمی ہوئی جبکہ 7 ماہ میں درآمدات میں 22.53 فی صد کمی ریکارڈ ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جنوری برآمدات میں 7.16 فیصد کمی ہوئی، برآمدات 16 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ جولائی تا جنوری درآمدات 36 ارب 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔