Reg: 12841587     

چودھری اعجاز پرویا نے راجہ سجاد حسین کی دعوت پر مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے آفس مانچسٹر کا دورہ کیا

عارف چودھری

پاکستان مسلم لیگ ن وزیر آباد کے صدر سابق وائس چئیرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ اور سابق صدر وزیر آباد بار چودھری اعجاز پرویا نے مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین کی دعوت پر مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے آفس مانچسٹر کا دورہ کیا دفتر میں موجود مسلم لیگ ن کے مقامی عہیدیداروں نے ان کا اسقبال کیا ملاقات میں پاکستان کے موجودہ سیاسی معاشی حالات کے متعلق تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا

اس موقع پر پاکستان سے آئے مہمان سابق وائس چئیرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ چودھری اعجاز پرویا نے راجہ سجاد حسین کا انکو مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ برطانیہ کے آفس میں دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بر طانیہ میں مسلم لیگ کا پہلا دفتر دیکھ کر خوشی ہوئ میری اسی ھفتے میرے قائد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئ وہ بہت جلد پاکستان جانے کا سوچ رہے ہیں

مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین نے کہا کہ میں چودھری اعجاز پرویا صاحب کا مشکور ہوں کہ کہ وہ میری دعوت پر خصوصی طور پر لندن سے آئے ان سے ھمیں پاکستان کے موجودہ حالات کے متعلق پتہ چلا ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملک کے معاشی حالات ٹھیک کر لیں گے اور ملک کو ترقی کی جانب گامزن کریں گے چودھری اعجاز پرویا سے بعد میں پاکستان تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ نے بھی خصوصی ملاقات کی اور کہا کہ چودھری اعجاز پرویا سے میرے تعلقات کالج وقت کے ہیں ھم مختلف سیاسی پارٹیوں میں ہیں لیکن ھماری دوستی برقرار ہیں چودھری اعجاز بہت اچھے سیاسی کارکن ہیں ضلع گوجرانوالہ کے لئے انکی بہت خدمات ہیں ھم انکو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

‘فرینڈ زون’ کرنے پر نوجوان نے لڑکی پر کروڑوں روپے ہرجانے کا مقدمہ کر دیا

Next Post

جنوری میں برآمدات کی صورتحال کیا رہی؟ ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کر دیے

Related Posts
Total
0
Share