Reg: 12841587     

تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین کی صدارت میں ان کی تنظیم کی ایک خصوصی میٹنگ

عارف چودھری

تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین کی صدارت میں انکی تنظیم کی ایک خصوصی میٹنگ اولڈھم کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ھوئ جس میں ڈپٹی لارڈ مئیر یاسمین ڈار نوجوان جاوید طارق ہیری بوٹا -یاسمین عالم – علینہ ڈار اور دوسروں نے شرکت کی اور کشمیر کے بارے میں تنظیم کے مستقبل پروگرامز کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی لارڈ میئر مانچسٹر یاسمین ڈار جو ہال ھی میں عمرہ کی سعادت حاصل کر کے واپس آئیں ہیں انکی مبارکباد بھی دی گئ اور کیک بھی کاٹا گیا

اس موقع پر تحریک حق خود ارایت انٹرنیشنل کے چئیرمین اور ممتاز کشمیری راہنما راجہ نجابت

حسین کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ھم ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں اور ھماری تںظیم اگلے ھفتے پر برطانیہ یورپ پاکستان یورپ اور کشمیر کے مختلف شہروں میں اپنے پروگرام رکھ رہے ہیں پروگرام میں کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کریں ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار نے راجہ نجابت اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انکے اعزاز میں تقریب رکھی کمیونٹی لیڈر یاسمین عالم -ہیری بوٹا اور نوجوان جاوید طارق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین نے اپنی ساری زندگی کشمیر کاز کے لئے کام کیا اس جیسی شخصیت روز روز پیدا نہیں ھوتی ھم عملی طور پر ان کے ساتھ کام کر رھے ہیں اور کرتے رہیں گے اور محترمہ یاسمین ڈار کو عمرہ ادا کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں آخر میں مہمانوں کی تواضع دیسی کھانوں سے کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برطانیہ:ماہر قانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کی بزنس مین خالد چوہدری کی رہائش گاہ آمد

Next Post

ورکرز کنونشن میں پارک سے جھولے چوری اور درخت کاٹنے کا الزام، مریم نواز عدالت طلب

Related Posts

پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر کی جانب سے پاکستان قونصلیٹ برمنگھم میں تعنیات قونصل جنرل احمر اسماعیل کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر الوداعی ظہرانہ دیا

مانچسٹر (عارف چودھری) پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر نے پاکستان قونصل جنرل برمنگھم احمر…
Read More
Total
0
Share