Reg: 12841587     

شاداب خان نے کس نوجوان کرکٹر کو مستقبل کا سپر اسٹار قرار دیا؟

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پشاور زلمی کے نوجوان کرکٹر کو مستقبل کا سپر اسٹار قرار دے دیا۔

گزشتہ روز  ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 8 کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کی پوری ٹیم آخری اوور میں 207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

صائم ایوب نے 36 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے بعد کپتان بابر اعظم 50، محمد حارث 9، ٹام کوہلر 36 اور رومن پاول 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن اس کے بعد پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔

208 رنز کے جواب میں لاہور قلندرز 19.4 اوورز میں 172 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔

لاہور کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے پر شاداب خان بھی  صائم ایوب کے معترف ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شاداب نے لکھا کہ’صائم ایوب کلاس اور مستقبل کا سپر اسٹار ہے’۔

واضح رہے کہ صائم ایوب رواں پی ایس ایل میں اپنی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے ہر کسی کو متاثر کرچکے ہیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مشکل وقت اور ڈیفالٹ خطرہ ختم، ملک ترقی کرے گا، آرمی چیف کی کاروباری شخصیات کو یقین دہانی

Next Post

وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پولیو کے خاتمے پر تبادلہ خیال

Related Posts

براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لگائے گئے الزامات سے دستبردار ہوتے ہوئے ان سے معافی طلب کی ہے۔

لندن (عارف چودھری ) میڈیا سے بات کرتے ہوئے براڈ شیٹ کے سی ای او اور آکسفورڈ یونیورسٹی…
Read More
Total
0
Share