Reg: 12841587     

کراچی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر زخمی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گیس لیکیج سے گھر میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

اورنگی ٹاؤن کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث لگنے والی آگ میں زخمی ہونے والوں میں میاں بیوی اور 5 بچے شامل ہیں۔

جھلس کر زخمی ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ ریاض، 50 سالہ حسن آرا، 26 سالہ علی رضا، 22 سالہ علیزے، 16 سالہ انس اور 14 سالہ اویس کے نام سے ہوئی۔

علاقہ مکینوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 3 سال سے گیس لیکیج کا مسئلہ ہے، علاقہ مکینوں نے سوئی گیس حکام کو متعدد بار تحریری درخواستیں دی ہیں لیکن تاحال مسئلہ حل نہیں کیا گیا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آگیا۔

فائر بریگیڈ کے ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ بجھادی گئی جبکہ تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سندھ میں وائس چانسلرکیلئے عمر کی حد میں تبدیلی کردی گئی

Next Post

یوٹیوبر نے یو ایف سی کے بہترین فائٹر کو شکست دیدی

Related Posts

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر کیطرف سے پاکستانی کمیونٹی کے گھر گھر جا کر نادرا کارڈز کی تجدید اور نئے کارڈز بنانے کی سہولت قابل ستائش ہے

اولڈھم: یورپین اسلامک سینٹر سے بیورو چیف کی رپورٹ قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر کی جانب…
Read More
Total
0
Share